the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)
ہندوستان کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ڈان نیوز سے گفتگو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم کے نام دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کی۔

اسلم نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس کو دعوت نامہ ملنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے،تاہم ابھی تک وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تقریب میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، نواز شریف ہندوستان جانے کے معاملہ پر 'تمام سٹیک ہولڈرز' سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی نے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے بارے میں سخت زبان استعمال کی جو وزیراعظم کو پڑوسی ملک جانے سے روک سکتی ہے۔

اگر وزیراعظم نئی دہلی نہ گئے تو ان کی نمائندگی انڈیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کریں



گے۔

بی جے پی کے ترجمان نرملا سیتھارام نے بدھ کو بتایا تھا کہ علاقائی تعاون کی جنوبی ایشیائی تنظیم (سارک) ممالک کے تمام رہنماؤں کو تقریب میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے۔

اب تک افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ نے تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ہندوستان میں امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان اگلے دو دنوں میں اپنا جواب بھیج دے گا۔

خیال رہے کہ انڈین میڈیا نے چھبیس تاریخ کو منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریف کی شرکت کو یقینی قراردیا ہے۔

انڈین میڈیا کے بعض حلقوں نے دعویٰ کیا کہ شریف نے تقریب میں شرکت کے لیے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔

شریف نے سولہ مئی کو ہندوستان میں مستقبل کے وزیر اعظم مودی کو ٹیلی فون پر ان کی جماعت کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

اس پیش رفت کے بعد، بعض حلقوں نے نواز شریف پر دورے کی دعوت دینے میں مبینہ جلد بازی کا الزام لگایا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.